Aaj Logo

شائع 04 اگست 2025 10:09am

کپل شرماکا خوفناک فائرنگ کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا

مشہور بھارتی کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی شرما نے حال ہی میں کینیڈا میں اپنے کیفے پر پیش آنے والے خوفناک فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی بارردعمل کا اظہار کیا ہےاور میئر برینڈا لاک اور سوری پولیس سروس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے واقعے کے بعد ان کے ساتھ محبت اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

کپل شرما، جو ”دی گریٹ انڈین کپیل شو“ میں اپنے کامیڈی کے ذریعے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں حال ہی میں کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والے ایک خوفناک فائرنگ واقعے کی وجہ سے خبروں میں آئے تھے۔ کپل نے اس واقعے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ

یہ کیفے اب دوبارہ کھل چکا ہے اور کپل اور ان کی بیوی گنی نے فورا ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کپل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے کیفے کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ساتھ مل کرایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تشدد کے خلاف اتحاد کا عزم کیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کپیل اور گنی نے لکھا، ”شکریہ میئر برینڈا لاک، @surreypoliceservice اور تمام حکام کا جو @thekapscafe_ پر آ کر محبت اور حمایت دکھائی۔ ہم تشدد کے خلاف متحد ہیں۔ ہم واقعی شکر گزار ہیں۔“

بھارت کا سب سے امیر کامیڈین، جس نے دولت میں جانی لیور اور کپل شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

مداحوں نے جلدی سے کمنٹ سیکشن کو محبت اور حمایت کے پیغامات سے بھر دیا۔ وہ کپل کو نہ صرف ایک کامیڈین بلکہ ایک حقیقی جنگجو کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں حوصلہ برقرار رکھا اور اپنے خوابوں کو زندہ رکھا۔ایک صارف نے لکھا،”میں آپ کے لیے خوش ہوں اور دعا گو ہوں کہ دوبارہ ایسا کچھ نہ ہو۔“

ایک اور نے کہا،”کپل ہمیشہ مضبوط ہو کر واپس آتے ہیں، آپ کے لیے خوشی ہے!“

تیسرے نے کہا،”واہ! آخرکار! خدا کا شکر ہے سب کچھ ٹھیک ہے۔“

اداکار وندو دارا سنگھ نے بھی لکھا،”جلد آؤں گا!“

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر سوری میں واقع ”دی کپل کیفے“ پر اچانک ہونے والی فائرنگ کی واردات نے ہر ایک کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کا اثر نہ صرف کپل اور ان کے خاندان پر پڑا بلکہ ان کے مداحوں میں بھی خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی حکام اور پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا اور متاثرین کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

کپل شرما اس وقت اپنے کامیڈی شو ”دی گریٹ انڈین کپل شو“ کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ شو کی تازہ ترین قسط میں معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راغب چڈھا نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ ان کی کیمسٹری اور شو کے دوران دلچسپ باتیں ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

Read Comments