پنجاب کے شہر ساہیوال میں بااثر افراد نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ویڈیو وائرل کردی جبکہ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ساہیوال کے علاقہ کمیر کے نواحی گاؤں میں بااثر افراد نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی ہی عدالت لگالی اور نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزمان کے تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ملزمان کو نوجوان پر تشدد کے بعد اسے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ نوجوان حیدر کی والدہ کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف درج کرلیا، جس میں شاہد، زاہد اور نعمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوجوان حیدر گھر کے باہر موجود تھا کہ بااثر ملزمان نے گن پوائنٹ پر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔