Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2025 11:09pm

حکومت پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان

حکومت پاکستان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی اے ایم) کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل 2 کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امدادی پروازیں اگلے 2 دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل یقینی بنائیں گے۔

حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

Read Comments