Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2025 09:04am

چین میں طوفانی بارشوں سے 30 شہری ہلاک، 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد شہر کے شمال مشرقی مضافاتی ضلع می یُن میں ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقوں میں بارشوں کے باعث 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریسکیو حکام نے کئی لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کردیا ہے، سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند اور کئی دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

تصویر/روئٹرز

چینی صدر شی جن پنگ نے حکم دیا ہے کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔

Read Comments