Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2025 04:59pm

ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک

پنجاب کے شہر ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق تینوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والا ڈاکو عمران 22 مقدمات میں مطلوب تھا، وقاص 46 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا جبکہ زوار 27 مقدمات میں کا ریکارڈ یافتہ تھا۔

Read Comments