Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2025 12:12pm

اسکول کی عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر چار بچے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے منوہرتھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔ گاؤں پپلوڈی میں واقع گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول کی چھت اچانک گرنے سے 4 بچے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں 40 بچے موجود تھے جن میں سے 17 زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے کہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لگژری گاڑیاں، عالیشان عمارت: بھارت میں نام نہاد ملک کا جعلی سفارت خانہ پکڑا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار تھی اور اس سے متعلق متعدد شکایات پہلے ہی درج کرائی گئی تھیں۔ اسکول میں آٹھویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔

بھارت: عمارت میں آگ لگنے سے6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

ضلعی انتظامیہ کے افسران، بشمول ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین اور رشتہ دار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

Read Comments