Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2025 09:07am

غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے

امریکا اور اسرائیل نے مصر اور قطر کی ثالثی میں دوحہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنے وفود واپس بُلالیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے مصر اور قطر نے بہت کوشش کی لیکن حماس کی نیک نیتی اور غزہ جنگ بندی کی خواہش نظر نہیں آئی۔

امریکی ایلچی کا کہنا تھا کہ اب ہم یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے متبادل طریقوں پر غور کریں گے۔

غزہ میں انسانی بحران، برطانوی وزیرِاعظم کا فرانس اور جرمنی کے ساتھ آج مشاورت کا اعلان

اسرائیل وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق گزشتہ روز حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر اپنا جواب جمع کرانے کے بعد اپنے وفد کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔

حماس کا جنگ بندی معاہدے پر جواب ثالثوں کو موصول، فیصلے کی گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں

یاد رہے حماس نے گذشتہ روز مجوزہ جنگ بندی معاہدہ منظور کرکے اپنا جواب ثالثِوں کو جمع کروایا تھا۔

حماس نے اپنے جواب میں امداد کی رسائی، اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ کے مستقل خاتمے کی ضمانتوں سے متعلق شقوں میں ترامیم کی تجاویز دی تھیں۔

Read Comments