Aaj Logo

شائع 24 جولائ 2025 05:10pm

قاسم و سلیمان مہم چلائیں، مگر عوام کو والد کی کرپشن کیس میں سزا کا بھی بتائیں، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ مہم چلائیں۔ لوگوں کو یہ بھی بتائیں کہ والد کو سزا کرپشن کیس میں ہوئی ہے۔ قاسم اور سلیمان 190 ملین پاؤنڈ کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لےکر جائیں اور بتائیں یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ملزمان کیخلاف شواہد موجود تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس بانی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کرسکے، 190ملین پاؤنڈ کیس، جو اب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے، قوم کو بتائیں بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کیسےاستعمال کیے۔

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے وہ ضرور مہم چلائیں، وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر جائیں، یہ بھی بتائیں یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں، تاثر دینے کی کوشش ہو رہی 190ملین پاؤنڈ سیاسی کیس ہے۔

Read Comments