Aaj Logo

شائع 22 جولائ 2025 12:24pm

پشاور: ایم پی اے فضل الہیٰ تمام کا گریڈ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان، عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ نے پشاور میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج شام چار بجے پشاور کے تمام گریڈ اسٹیشنز کا کنٹرول خود سنبھالیں گے۔

ایک بیان میں فضل الہیٰ کا کہنا تھا کہ ’ہم دہشت گردی سے مقابلہ کریں یا بجلی کی لوڈ شیڈنگ سہیں؟ خیبرپختونخوا سستی بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن پھر بھی یہاں کے عوام کو بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے، یہ ظلم اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘

ایم پی اے فضل الہیٰ نے پشاور کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف فیس بک پر احتجاج نہ کریں بلکہ سڑکوں پر آ کر ان کے ساتھ شامل ہوں تاکہ اس مسئلے کے خلاف عملی اقدام کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم، وفاقی حکومت کی نااہلی اور خیبرپختونخوا کے ساتھ مسلسل زیادتی کے خلاف عوامی مزاحمت کا وقت آ چکا ہے۔ فضل الہیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی کی منصفانہ فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی، وہ عوام کے ساتھ مل کر ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

Read Comments