Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2025 11:31pm

پتوکی سے خطرناک ڈکیت گینگ کے 6 کارندے گرفتار

پتوکی کے علاقے سٹی پھولنگر سے خطرناک ڈکیت گینگ کے 6 کارندے گرفتار کرلئے گئے، پولیس کا ملزمان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ۔

پتوکی کے علاقے سٹی پھولنگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈکیت گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ستر لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے پھولنگر اور اس کے گردونواح میں درجن سے زائد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments