Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2025 08:48am

رجیم چینج کی خبر کے بعد زیلنسکی نے روس کو جنگ بندی مذاکرات کی دعوت دیدی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کو جنگ بندی مذاکرات کی دعوت دے دی۔

واضح رہے یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک ایوارڈ یافتہ معروف امریکی صحافی سیمور ہرش نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ یوکرین میں ممکنہ طور پر زبردستی حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) پر غور کر رہا ہے۔

امریکی صحافی سیمور ہرش نے دعویٰ کیا تھا کہ زیلنسکی جلا وطنی کے لیے شارٹ لسٹ میں شامل ہیں۔ اگر زیلنسکی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے انکار کرتے ہیں، تو انہیں زبردستی ان کے عہدے سے برطرف کردیا جائے گا۔

اس معاملے کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کا روس کیساتھ جنگ بندی مذاکرات کا بیان سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اگلے ہفتے روس کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

امریکا میں کرپٹو کرنسی کا پہلا قومی قانون منظور، صدر ٹرمپ نے ’جینیئس ایکٹ‘ پر دستخط کر دیئے

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیز فائر پر بات چیت آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ جنگ بندی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

صدر زیلنسکی کا اپنے بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات کی اپنی آمادگی کو بھی دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت کی سطح پر ملاقات ہی درحقیقت امن کو یقینی بنا سکتی ہے۔

Read Comments