Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2025 11:46pm

سندھ میں بادل برس پڑے، بدین، ٹندوالہٰ یار، ٹنڈو محمدخان اورگردونواح میں آندھی اور تیزبارش

سندھ کے مختلف اضلاع برسات کا سلسلہ شروع ہو گیا، بدین، ٹندوالہٰ یار، ٹنڈو محمدخان اور گردونواح میں آندھی اورتیزبارش ہوئی۔ بدین میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل، کئی درخت اور سائن بورڈز اکھڑ گئے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں برسات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بدین، ٹنڈوالہٰ یار، ٹنڈو محمد خان اور گردونواح میں آندھی اور تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

بدین میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جب کہ ٹنڈوالہٰ یار میں بارش کی پہلی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ مواصلات کا نظام بھی معطل ہوگیا۔

ٹنڈو محمد خان اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش سے کئی درخت اور سائن بورڈز اکھڑ گئے۔ طوفانی بارش سے چھتوں پرلگے سولر پینلز ٹوٹ گئے۔ سڑکوں پر بھی ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، جامشورو، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ اور نوابشاہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں بھی آج رات یا اتوار کو بارش کا امکان ہے۔

Read Comments