Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2025 08:58am

صیہونی وزیر دفاع کا امریکا کے ساتھ مل کر ایرانی جوہری پروگرام تباہ کرنے کا دعویٰ

صیہونی وزیر دفاع نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے شام ایران کشیدگی کے بعد امریکا کا دورہ کیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی اسرائیلی ہم منصب اسرائیل کاٹز سے پینٹاگون میں اہم ملاقات ہوئی۔

امریکی صدر نے دوبارہ برکس ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی فوجی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری اثاثوں پر حملوں کے احوالے سے تاریخی فیصلہ کیا۔

’پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے گرائے‘: صدر ٹرمپ کی تصدیق

امریکی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مزید اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مل کر ایرانی نیوکلئیر پروگرام کو تباہ کیا۔

Read Comments