Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2025 10:11pm

روہڑی: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

روہڑی شہر سے گزرنے والے دریائے سندھ میں 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تینوں نوجوان نہانے کے لیے دریا میں اترے، تاہم وہ تیراکی سے ناواقف تھے اور تیز رفتار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاشیں نکال لی گئیں اور انہیں تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان تھیں اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دریائے سندھ کے کنارے اور قریبی نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کا پانی میں نہانا اور تیرنا معمول کی بات ہے تاہم ان نوجوانوں کے متعلق معلوم ہوا کہ یہ تیراکی سے ناواقف تھے.

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

Read Comments