Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2025 06:24pm

لاڑکانہ میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ، اہلکار شہید

لاڑکانہ کے وارث ڈنو ماچھی کے علاقے گاؤں شیر محمد بروہی کے قریب مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ شہید اہلکار کی شناخت منیر سومرو کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس موبائل کا ڈرائیور تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل نے کچھ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ مشتبہ افراد نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

کراچی : فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی، تھوڑے فاصلے پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں بھی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جب کہ شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Read Comments