آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بول اٹھے۔
رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حملوں میں زخمی ہونے والے بچوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ دیکھنا مشکل ہے ایسے جینے کا تصورکریں۔
انہوں نے لکھا کہ اس بربریت اور ظلم کو ہم اب بھی دیکھ رہے ہیں۔ دو سال ہوگئے اور اب بھی بچوں کو مارا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا۔ آواز اٹھانا مت بند کریں، ہمیشہ انسانیت، برابری اور ایک بہتر کل کے لیے کھڑے ہوں۔