Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2025 10:27am

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کا معاملہ او آئی سی میں اٹھا دیا

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ او آئی سی تک پہنچ گیا۔ جدہ میں جاری او آئی سی کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں پاکستان نے یہ معاملہ اٹھایا۔

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ عالمی سطح پر پہنچ گیا، جہاں پاکستان نے اس اہم مسئلے کو او آئی سی کے فورم پر اٹھا دیا۔

جدہ میں جاری او آئی سی کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کے 25 ویں اجلاس میں پانی کے حق کے موضوع پر گفتگو کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سید فواد شیر نے بھارتی ہٹ دھرمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

سید فواد شیر نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان پہلے ہی پانی کی قلت جیسے سنگین مسئلے سے دوچار ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں موسمیاتی مسائل کو بھی مزید سنگین کر دے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ پانی انسانی حق ہے اور اس پر کسی قسم کی سیاسی چال بازی ناقابل قبول ہے۔

اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ نے بھی بھارتی فیصلے پر اظہارِ تشویش کیا اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔ اجلاس میں شریک مندوبین نے پانی کی منصفانہ تقسیم اور اس حق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

Read Comments