شائع 17 جولائ 2025 10:56am

عراق کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے 50 افراد ہلاک

عراق کے شہر الکوت میں جمعرات کو ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ ویڈیوز میں ایک بڑی عمارت کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر محمد المیاحی نے کہا کہ شہر کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں افسوسناک آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 50 ہو چکی ہے۔

بنگلادیش: طلبا ریلی کے دوران تصادم، 4 افراد جاں بحق، کرفیو نافذ

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقاتی نتائج دو روز میں جاری کیے جائیں گے۔

گورنر نے مزید کہا کہ ہم نے عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، خاتون نیوز رپورٹر خوفزدہ، ویڈیو وائرل

واقعے نے پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت پیدا کر دی ہے، جبکہ متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Read Comments