Aaj Logo

شائع 16 جولائ 2025 09:05am

لکی مروت میں تخریب کاری، پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

لکی مروت کے علاقے وانڈا امیر میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر کے پائپ لائن کو تباہ کر دیا۔ دھماکہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہو گئی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ تیسری بار ہے کہ گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی فراہمی میں خلل پیدا ہو رہا ہے بلکہ سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینے اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ پائپ لائن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

Read Comments