Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2025 07:12pm

وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق بیان آگیا

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانیوں کی پاکستان میں سرگرمیاں غیر قانونی ہیں، افغانوں نے پاکستان کی معیشت اور ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ افغانیوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہیئے، ایران نے گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان کی نسبت مہاجرین کو 5 گنا زیادہ ڈی پورٹ کیا ہے۔

افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کا ایران کے ساتھ بارڈر ہماری سرحد سے مختلف ہے، ایران سے افغانیوں کی واپسی قدر مشکل ہے، پاک افغانستان کا بارڈر انہتائی طویل ہے جس سے مہاجرین آتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں افغانوں کی سرگرمیاں غیرقانونی ہیں، افغانوں نے معیشت، ٹرانسپورٹ پر قبضہ کررکھا ہے، جو افغانی قانونی طور پر پاکستان میں ہیں ان کی مہمان نوازی کرنی چاہیئے لیکن یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مہمان صرف دو چار دن کے لیے ہی ہوتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ افغانیوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہیئے، ایران نے گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان کی نسبت مہاجرین کو 5 گنا زیادہ ڈی پورٹ کیا ہے۔

Read Comments