Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2025 06:20pm

پنجاب سمیت ملک بھر میں طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، پنجاب میں جاری بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پاکپتن میں چھت گرنے کے واقعے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق اور باپ بیٹی شدید زخمی ہوئے، دیوار گرنے کے واقعہ میں 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔

جڑانوالا میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، شیخوپورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بہاولنگر میں ملبے تلے دب کر ایک شخص اور بچی زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے لیے مزید الرٹ جاری کردیا، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں نکیال، دھیر کوٹ اور کوٹلی میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطباق بارشوں کا اسپیل 17 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Read Comments