Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2025 05:11pm

کراچی میں خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کا عمل شروع، 4 افسران کو اہم ٹاسک مل گیا

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی میں خطرناک عمارتوں کے سروے کے لیے چار افسران تعینات کردیئے، تعینات افسران میں عمران الحق،عون عباس،عمران سولنگی اورعیسیٰ پلیجو شامل ہیں جنہیں عمارتوںکے سروے کا ٹاسک ملا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اہم اقدام کرتے ہوئے کراچی میں خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کے سروے کے لیے چار افسران کو تعینات کر دیا گیا۔ افسران کو سروے کے حوالے سے باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تعینات افسران میں عمران الحق، عون عباس، عمران سولنگی اور عیسیٰ پلیجو شامل ہیں جنہیں خستہ حال عمارتوں کے سروے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

افسران کو ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی کے ماتحت کر دیا گیا ہے جبکہ ہدایت دی گئی ہے کہ عمارتوں سے متعلق تمام معلومات کو کوبوٹول باکس ایپ پر اپلوڈ کیا جائے۔

کمشنر کراچی نے افسران کو بروقت، جامع اور مؤثر سروے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ تعینات افسران مختلف سب ڈویژنز سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس اقدام کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسسٹنٹ کمشنر جنرل حازم بنگوار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ سروے میں کراچی ڈویژن کی تمام خطرناک عمارتیں شامل ہوں گی۔

Read Comments