Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2025 11:36am

امریکہ نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو مذاکرات نہیں ہوں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے کہا ہے کہ امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ذرائ کے مطابق خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے کہا کہ جوہری پروگرام پر کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے، مگر اسرائیل کے اچانک حملوں کے باعث مذاکرات کو روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مشیر علی ولایتی کا کہنا تھا اگر مذاکرات کی شرط افزودگی بند کرنا ہے، تو ایسے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا ہے اگر فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے جوہری پروگرام پر پابندیاں لگائیں تو ایران مناسب جواب دے گا۔

ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی قرارداد منظور

ایران انٹرنیشنل کے مطابق اسماعیل باغائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ اگر یورپی ممالک 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ہٹائی گئی عالمی پابندیوں کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کا ”اسنیپ بیک میکانزم“ فعال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ایران اس کا مناسب جواب دے گا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی کا کہنا تھا کہ نام نہاد اسنیپ بیک میکانزم کی نہ کوئی قانونی بنیاد ہے، نہ سیاسی، اور نہ ہی اخلاقی بنیاد ہے۔ حالیہ حالات کے پیش نظر اس میکانزم کا سہارا لینا پہلے سے کہیں زیادہ بے بنیاد اور بے جواز ہے۔

ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی بات مزید ایک ہفتے کے لیے ٹال دی

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کا میدان کھلا ہے مگر جوابی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنا نہیں چاہتا، مگر کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور تکلیف دہ جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نئے امکانات کے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں ماضی کو تنقیدی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ایران کو بہتر مستقبل کی جانب لے جانے والی راہ اپنائیں گے، جو ہم آہنگی، ہمدردی اور عقل و فہم پر مبنی ہو۔

Read Comments