شائع 15 جولائ 2025 09:35am

ملزم رہائی پانے والے ساتھی قیدی کے بریف کیس میں چھپ کر جیل سے فرار

فرانس میں ایک چالاک ملزم رہائی پانے والے ساتھی قیدی کے بریف کیس میں چھپ کر جیل سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر لیون کی کورباس جیل (Corbas prison) سے 20 سالہ ایلیازِڈ اے (Elyazid A) نامی ملزم نے جیل سے فرار ہونے کا انوکھا طریقہ آزمایا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگیا، اس واقعے نے نہ صرف جیل کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے بلکہ جیل میں ہونے والے بدترین ہجوم کا بھی پردہ چاک کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایلیازِڈ اے کا جیل سے فرار ہونا گزشتہ جمعہ کو فرانسیسی میڈیا میں خبروں کا موضوع بنا رہا، جب معلوم ہوا کہ ملزم ایلیازِڈ اپنے ساتھی قیدی کی رہائی کا فائدہ اٹھا کر جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس عمل میں اس نے اپنے ساتھی کے سامان میں چھپ کر، جیل کے دروازے سے باہر نکلنے کا موقع حاصل کیا۔ اس سارے عمل کو مکمل کرنے میں جیل کے محافظوں کو 24 گھنٹے لگے، تب جا کر انہیں پتہ چلا کہ ملزم غائب ہو چکا ہے۔

فرانس کی جیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی عجیب واقعہ ہے جسے ہم نے اس انتظامیہ میں کبھی نہیں دیکھا۔ اس سے واضح طور پر کئی سنگین خامیوں کا انکشاف ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ غلطیوں کے مجموعے کا نتیجہ تھا۔

اے آئی کیمرے نے 10 سال سے مفرور ملزم کو ڈھونڈ نکالا، کیسے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

رپورٹ کے مطابق ایلیازِڈ اے نے اپنے ساتھی قیدی کے ساتھ ”ویزٹنگ بیگ“ استعمال کیا تھا جو ایک بڑا کینوس کا بیگ ہوتا ہے جسے قیدی اپنی رہائی کے وقت اپنے سامان کو لے جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جب ساتھی قیدی نے اپنا بیگ جیل کے دروازے تک پہنچایا، تو نہ تو جیل کے محافظوں کی نظر اس پر پڑی اور نہ ہی اس نے کسی کو یہ محسوس ہونے دیا کہ اس کا بیگ کچھ زیادہ بھاری ہے۔ اس نے بیگ کو گاڑی تک لے جانے کے لیے ایک ٹرالی کی درخواست بھی کی جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

یو اے ای میں ’خاص پوجا پاٹ‘ کرنے والی بھارتی خاتون کا اپارٹمنٹ آگ میں لپٹ گیا

24 گھنٹے گزرنے کے بعد بعد جب پولیس کو ایلیازِڈ اے کا پتہ چلا تو فرانس کی حکام نے پورے ملک میں اس کے لیے تلاش شروع کی جسے ساتھونی-کیمپ کے علاقے میں گرفتار کر لیا گیا، جو کرابس جیل سے تقریباً 25 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایلیازِڈ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک تہہ خانے سے باہر آ رہا تھا۔ اس کا ساتھی، جو اب دوبارہ جیل جانے کے خطرے میں ہے، گرفتار نہیں ہو سکا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔

Read Comments