Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2025 10:22pm

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے وکلا کی ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، اس حوالے سے کوآرڈینیٹر انتظار پنجھوتھہ نے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کل ملاقات کا روز ہے، سابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمیں پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ ملاقات کے لیے آئیں گے، ان سمیت قانون دان نعیم بخاری، نیاز اللہ نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ وکیل ظہیر عباس اور ہارون نواز کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور دیگر فیملی ممبر بھی ملاقات کے لیے آئیں گے۔

Read Comments