Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2025 05:03pm

پاکپتن کے اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتیں خارج

پاکپتن اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے کیس میں میں عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

پاکپتن کے سرکاری اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی اموات کے معاملے پر کیس کی سماعت سینئر سول جج کی عدالت میں ہوئی، جہاں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے تاہم عدالت نے شواہد کی روشنی میں ضمانتیں منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے، آج نیوز نے 25 جون کو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کی خبر سب سے پہلے نشر کی تھی۔سرکاری اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے واقعے نے پورے صوبے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

آج نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات اور احتساب کا اعلان کیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسپتال کا دورہ کیا۔ غفلت کے مرتکب سی او ہیلتھ، ایم ایس کو میٹنگ روم سے ہی ہتھکڑیاں لگوا دیں۔ تین ٹیکنیشنز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

بعدازاں، پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال کی اعلیٰ انتظامیہ کی گرفتاری کے بعد ڈپٹی کمشنر پاکپتن، ماریہ طارق کا بھی تبادلہ کر دیا تھا۔

Read Comments