Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2025 08:51pm

ہمارے میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا جنہیں نیتن یاہو آج بھی چھپا رہا ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے دو سال پہلے غزہ جنگ میں کامیابی کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن نتیجہ یہ نکلا کہ نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے اور حماس میں دو لاکھ افراد بھرتی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نیتن یاہو کے ایرانی میزائل سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ایران کے معاملے میں نیتن یاہو نے یہ خواب دیکھا کہ وہ چالیس سال سے زائد عرصے میں حاصل ہونے والی پرامن جوہری کامیابیوں کو مٹا دے گا اور نتیجہ یہ نکلا کہ جن ایرانی سائنسدانوں کو اُس کے کرائے کے قاتلوں نے شہید کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ہر ایک نے 100 سے زائد قابل شاگرد تیار کیے تھے اب وہ شاگرد نیتن یاہو کو دکھائیں گے کہ وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں۔

ایران نے جوہری مذاکرات کیلئے نئی شرائط جاری کردیں

عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارے طاقتور میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا جن کی تفصیلات نیتن یاہو آج بھی چھپا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے ابو کے پاس بھاگ گیا ہے، اور اب کھلے عام امریکا کو یہ بتارہا ہے کہ ایران سے بات چیت میں اُسے کیا کہنا یا کیا نہیں کہنا چاہیے۔

Read Comments