Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2025 05:22pm

ایم کیو ایم کا کراچی میں بے گھر افراد کے معاملے پر عدالتی جنگ لڑنے اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کراچی میں بے گھر افراد سے متعلق عدالتی جنگ لڑنے اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر قانونی عمارتوں اور بے گھر افراد سے متعلق ایم کیو ایم نے عدالتی جنگ لڑنے اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے خلاف ایف ائی آر درج کروائیں گے، جو نشانے پر ہیں ان کے لیے یہ فیصلہ سود مند کیسے ہوسکتا ہے، ہمیں تو دیکھنا یہ ہے نشانے پر لیا ہوا کن لوگوں نے ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے صوبے میں کرپشن کی انڈسٹری فلوریش کررہی ہے، اس کے معیارات بھی تبدیل ہیں، ہم عدالتوں میں جانے کا سوچ رہے ہیں، شہر کے لوگوں اور ان کے حق کے لیے عدالتی جنگ لڑے گے، المیہ ہے متاثرین کی مدد کے لیے بھی اس صوبے سے این او سی لینی پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اس شہر کے بیٹے کی حیثیت سے ہم جو کچھ کرسکے گے متاثرین کے لیے وہ کریں گے۔

پاکستان کو سمجھ آگیا کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، خالد مقبول صدیقی

کراچی میں نیشنل وکیشنل ٹینکل ٹرینگ کمیشن نیوٹک اسٹفکیشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میرا علم سے اتنا ہی تعلق ہے کہ میں اب بھی زیر تعلیم ہوں، آپ سب کی موجودگی ہمیں اس خطرے سے باہر کررہی ہے، پاکستان نے خود کو کھڑا کرنے کا سوچ لیا ہے، پاکستان کو سمجھ آگیا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، کراچی سے ہی اسلام آباد جاسکتے ہیں۔

وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تعلیم میں دیکھا جائے تو کراچی والوں سے ان کا تعلیم کا حق چھینا گیا، ہم اپنا حق آہستہ آہستہ واپس لے رہے ہیں، کراچی علم ، صنعت، تہذیب و ثقافت کا گڑھ ہے، آپ گھبرائے نہیں ، حالات تبدیل ہورہے ہیں، اب کوٹہ سسٹم کے تحت کچھ نہیں ہوگا، نیوٹن کے سر پر سیب گرا تو اس نے سوچا کہ سیب کیوں گرا، اب ساری چیزیں موبائل میں موجود ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مسلمان پر اللہ کی طرف سے فضیلت ہے، ہمیں صرف 100 سال ایمانداری سے نقل کرنا ہے، آج کے دور پر تعلیم مکمل ہی اس وقت ہوتی ہے جب ہنر آتا ہو، دنیا کی 100 بڑی یونیورسٹی نے ڈگری کی شرط ہی ختم کردی ہے، 100سال بعد دنیا بہت تبدیل ہوجائے گی اے آئی تیزی سے دنیا بدل رہا ہے۔

ہماری آبادی 24 کروڑ ہے چین کی سوا ارب کی آبادی ہے لیکن چائنا کو اپنی سوا ارب کی آبادی کم لگ ری ہے لیکن آبادی بڑھنا ضروری نہیں اس کو اسیٹ بنانا ضروری ہے۔

Read Comments