کراچی میں ان دنوں ”اجرک ڈیزائن“ والی نئی نمبر پلیٹ کی رجسٹریشن کا معاملہ ہر گاڑی والے کے لیے اہم بن چکا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ان گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جن پر اب بھی پرانی یا غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ لوگ اب بڑی تعداد میں اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کے مطابق نئی نمبر پلیٹس سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 2018 میں ”سیف سٹی پروجیکٹ“ شروع کیا جس کے تحت کراچی میں 12 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
وزیر کا کہنا ہے کہ جب تک گاڑیاں اصل مالک کے نام پر رجسٹر نہیں ہوں گی، شہر میں جرائم پر مؤثر طریقے سے قابو پانا ممکن نہیں۔
نئی نمبر پلیٹ کی خاص باتیں:
رنگوں کی بنیاد پر نمبر پلیٹس کی اقسام:
فیس کتنی ہے؟
آن لائن رجسٹریشن کا آسان طریقہ:
اگلا مرحلہ:
چالان جمع کرانے کے بعد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دفتر (کراچی میں Civic Centre) سے نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔عموماً نمبر پلیٹ تیار ہونے میں تقریباً تین ماہ لگتے ہیں۔ مکمل ہونے کے بعد آپ کو اطلاع دی جائے گی۔نئی پلیٹ لیتے وقت پرانی پلیٹ واپس کرنا ضروری ہے۔