بارش کا موسم صرف رومانی مناظر کا نہیں، بلکہ چیلنجز سے بھرپور ڈرائیونگ کا موسم بھی ہے۔
بہتے پانی میں رکتی گاڑیاں، گھنٹوں طویل ٹریفک جام، اور کیچڑ میں چھپے خطرناک گڑھے ہمارے ملک میں یہ سب بارش کاایک معمول بن چکا ہے۔ ایسے میں گاڑیوں میں صرف وائپرز کی موجودگی کافی نہیں ہوتی۔
برسات کے موسم میں املی کو ذائقہ برقرار رکھتے ہوئے کیسے محفوظ کریں؟
اگر آپ بھی بارش کے موسم میں سڑکوں پر نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ذیل کی 10 مشورے آپ کو وقت، پریشانی اور ممکنہ طور پر مہنگے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔
بارش شروع ہوتے ہی کئی ڈرائیور اپنی ہیزرڈ لائٹس آن کر لیتے ہیں، جو کہ ایک غلط عمل ہے۔ یہ لائٹس صرف تب استعمال کی جانی چاہییں جب گاڑی کسی ہنگامی صورتحال میں سڑک کنارے کھڑی ہو۔ گاڑی چلاتے وقت ان کا استعمال دوسرے ڈرائیوروں کو الجھا سکتا ہے، خاص طور پر جب سگنلز یا بریک لائٹس نظر نہ آئیں۔
آشوب چشم: مون سون کے موسم میں بڑھتا ہوا خطرہ اور احتیاطی تدابیر
اگر کوئی اور گاڑی گزرتی نظر آئے تو یہ ضروری نہیں کہ آپ بھی وہاں سے نکل سکتے ہیں۔ پانی اگر انجن یا ایگزاسٹ میں داخل ہو جائے تو گاڑی بند ہو سکتی ہے۔ اگر پانی کی گہرائی کا صحیح اندازہ نہ ہو، تو واپس مڑ جانا بہتر ہے۔
اگر کار کسی پانی بھرے علاقے میں کھڑی ہو جائے، تو فوراً انجن اسٹارٹ کرنے سے گریز کریں۔ ایسا کرنے سے انجن میں پانی داخل ہو سکتا ہے جس سے ”ہائیڈرولاک“ ہو سکتا ہے اور انجن مکمل طور پر ناکارہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں مدد کے لیے پیشہ ورانہ سروسز سے رجوع کریں۔
مون سون کے دوران حادثات سے کیسے بچا جائے؟
مون سون میں لمبے ٹریفک جام کا سامنا عام بات ہے۔ ایسی صورت میں پانی کی بوتلیں اور خشک نمکین جیسے بسکٹ یا چنے ساتھ رکھنا بہت مددگار ہو سکتا ہے تاکہ آپ کو بھوک اور پیاس سے نجات مل سکے۔
اگرچہ درخت کا سایہ پرکشش لگتا ہے، لیکن بارش کے دوران تیز ہوا میں درخت کی شاخیں یا پورا درخت بھی گر سکتا ہے۔ اگر گاڑی میں سن روف موجود ہو تو اس کی نالیوں کو صاف رکھیں تاکہ پانی کی لیکیج سے بچا جا سکے۔
کبھی کبھار شدید بارش یا سیلاب کے دوران گاڑی میں پھنس جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں ایک ہتھوڑا جو شیشہ توڑ سکے، زندگی بچانے والا آلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اسے اپنے کیبن میں ایسی جگہ رکھیں جہاں وہ فوری طور پر دستیاب ہو۔
بارش میں گیلی سڑکوں پر اچھی گرفت کے لیے ٹائروں کی گہرائی کم از کم 3 ملی میٹر ہونی چاہیے۔ پرانے یا پھٹے ہوئے ٹائر گاڑی کو کنٹرول سے باہر کر سکتے ہیں۔ اگر ٹائر گھس گئے ہیں تو فوراً تبدیل کریں۔
صاف شیشہ ڈرائیونگ کے دوران سب سے اہم چیز ہے۔ وائپر بلیڈ اگر پرانے ہوں تو وہ دھند یا پانی کو صاف کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ انہیں وقت پر تبدیل کریں اور شیشے کی صفائی کے لیے واشر فلوئڈ ہمہ وقت بھرا رکھیں۔
بارش میں نمی کے باعث شیشے کے اندرونی حصے پر دھند جم جاتی ہے۔ ایسی صورت میں براہ راست ہوا مارنے کی بجائے AC کو ڈیفوگر یا ریئر ڈیفوگر موڈ پر چلائیں تاکہ نمی کم ہو سکے اور وژن بہتر ہو۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے اپنے انشورنس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، یا ٹونگ سروس کے نمبر فون میں محفوظ رکھیں۔ لمبے سفر پر نکلتے وقت اپنا راستہ کسی قریبی فرد سے شیئر کریں اور فون چارج رکھنے کے لیے پاور بینک اپنے ساتھ رکھیں۔
مون سون کے مہینے میں ڈرائیونگ ایک مہم جوئی سے کم نہیں۔ لیکن اگر آپ ان چھوٹے مگر اہم نکات پر عمل کریں، تو یہ سفر زیادہ محفوظ اور پُرسکون ہو سکتا ہے۔