Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2025 03:55pm

فائر فائٹر نے آگ میں لپٹے موٹر سائیکل پر طویل فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

فرانس کے ایک فائر فائٹر اور تربیت یافتہ اسٹنٹ مین ’جانتھن ویرو‘ نے آگ کی لپیٹ میں موٹر سائیکل چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے ’442.10 میٹر‘ (1,450 فٹ) کا فاصلہ مکمل طور پر آگ میں لپٹے ہوئے موٹر سائیکل پر طے کیا۔

جانتھن اس سے پہلے بھی دو عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں،

  • بغیر آکسیجن کے سب سے تیز 100 میٹر دوڑ، جو انہوں نے ’17 سیکنڈ‘ میں مکمل کی
  • بغیر آکسیجن کے سب سے طویل فاصلے تک دوڑنے کا ریکارڈ، جس میں انہوں نے ’272.25 میٹر‘ کا فاصلہ طے کیا

اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’یہ جسمانی طور پر بہت تھکا دینے والا کام تھا، لیکن میں نے بھرپور محنت کی۔ میری سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میرے بچوں کی آنکھوں میں میرے لیے فخر نظر آیا۔‘

جانتھن نے بتایا کہ اس کارنامے کی تیاری کے دوران کئی بار خطرناک صورتحال پیش آئی، لیکن مسلسل مشق اور حفاظتی تدابیر کے باعث وہ کامیاب رہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے پسندیدہ کامک کردار ’گھوسٹ رائیڈر‘ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قائم کیا۔

واضح رہے کہ یہ تمام کارنامے ماہرین کی زیر نگرانی، مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ انجام دیے گئے۔

Read Comments