Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2025 09:10am

نجی ایئر لائن کا انوکھا کارنامہ، کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا

پاکستان کی نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت سامنے آ گئی، جس کے تحت لاہور سے کراچی جانے والا ایک مسافر غلطی سے جدہ پہنچا دیا گیا۔ یہ حیران کن واقعہ 8 جولائی کو پیش آیا، جس کے بعد ائرلائن حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

واقعہ کے بعد مسافر کی جانب سے شکایت پر ایئرلائن حکام حرکت میں آئے اور فوری اقدامات کیے گئے۔

ایئر لائن حکام نے بعد ازاں مسافر کو پہلے جدہ سے لاہور واپس لایا، اور پھر کراچی پہنچایا۔ اس دوران ایئرلائن کو مسافر کی مکمل سفری لاگ بک اور عملے کی لاپرواہی کا بھی جائزہ لینا پڑا۔

Read Comments