وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو ان کی والدہ نہیں بھیج رہی۔ ایسا ہوا تو وہ تحریک کا حصّہ کیسے بنیں گے۔ فتنہ گروپ نے محرم الحرام میں بھی آڈٹ رپورٹ پر شور کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہیں اطلاعات ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو ان کی والدہ ملاقات کے لیے نہیں بھیج رہی ہیں اور اگر ایسا ہوا تو وہ تحریک کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔
انہوں نے اس معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال تحریک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
بیرسٹر سیف کی تنقید، عظمیٰ بخاری نے آئینہ دکھا دیا
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران فتنہ گروپ کی جانب سے آڈٹ رپورٹ پر کیے گئے شور پر بھی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آڈٹ رپورٹ نے اصل میں خیبرپختونخوا کی حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، جس میں مالی بدعنوانیوں کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ خاص طور پر فرح گوگی اور پنکی پیرنی پر ساری رقم ہڑپ کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری رپورٹ آنی تھی مگر ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی، جو حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔