Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2025 06:25pm

کراچی: شاہ لطیف میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ملزمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دو مبینہ ڈاکو شہریوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں پکڑے گئے۔ مقامی شہریوں نے دونوں ملزمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان شہریوں کو لوٹنے کی کوشش میں ملوث تھے۔ شہریوں کی بروقت ہوشیاری اور کارروائی سے ڈاکوؤں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔

Read Comments