بھارت کی کھیلوں میں دشمنی اور نفرت انگیز سیاست کی ایک اور واضح مثال سامنے آگئی۔ گودی میڈیا ایک بار پھر منفی رپورٹس کے ساتھ سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے پیچھے لگ گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ہاکی ایشیا کپ کیلئے اجازت دینے پر گودی میڈیا اپنی سرکار پر برس پڑا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں یاد کرنے کی بات پر ویرات کوہلی کا میزبان کو دلچسپ جواب
بھارتی اینکروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت کیسے آکر کھیل سکتی ہے؟
دوسری جانب ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی اجازت سے ہوگا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اس معاملے میں خود کو غیرجانبدار ظاہر کرتے ہوئے حتمی فیصلہ حکومتی ہدایت سے مشروط کر دیا ہے۔