Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2025 01:14pm

ٹرمپ ٹیرف کا مقابلہ، آسیان ممالک کا چین کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھاری ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کے دس ممالک پر مشتمل آسیان نے چین سے تجارت کا حجم بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوالالمپور میں جاری علاقائی گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں آسیان اور چین کے درمیان مذاکرات مکمل کر لیے گئے۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن کا کہنا تھا کہ چین اور آسیان معاہدے سے فریقین کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔ آسیان، چین کی تجارتی مالیت 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 234 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے جہاں وہ آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔

Read Comments