Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2025 10:05am

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب: سابق افغان جنرل کے ہوشربا انکشاف

اسرائیل کے بعد بھارت اور افغان طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جس سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشاف کردیا۔

ذرائع کے مطابق افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلیجنس اور سپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

سابق افغان جنرل سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیرِاعظم قرار

سابق جنرل سمیع سادات نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کو سپورٹ کرتے ہیں، افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔

سابق جنرل سمیع سادات نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔

نہ ملاقات، نہ وقعت – مودی کی عالمی سطح پر بے عزتی کا منظر

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اُن گروہوں کوفنڈنگ کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔

سابق افغان جنرل کا یہ اعتراف وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مودی کی ڈھٹائی، پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار

افغان جنرل کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے کہ خطے میں دہشتگردی افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

Read Comments