Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2025 06:39pm

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم 6600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

اسی طرح قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 292 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Read Comments