Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2025 10:47am

بنوں: تھانہ ہوید کی حدود میں ڈرون حملہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ ایک رہائشی علاقے میں کیا گیا، جس سے قریبی گھر کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹانک: گاؤں ملازئی میں فائرنگ دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت اور ڈرون حملے کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، تاہم سیکیورٹی ادارے واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔

Read Comments