Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2025 08:16am

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دوسری ملاقات بے نتیجہ، اسرائیلی وزیراعثظم نے غزہ سے متعلق مذموم ارادوں سے آگاہ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان دو دن میں دوسری ملاقات ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے مذموم عزائم سے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی تاہم اس ملاقات کا کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانگی اختیار کرلی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے آج پھر ملاقات کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے ملاقات سے قبل کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیتن یاہو سے صرف اور صرف غزہ پر بات کریں گے اور وہ اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

امریکا کا دوحہ میں اسرائیل حماس مذاکرات میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔ تاہم غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کوئی واضح اور دوٹوک مؤقف سامنے نہیں آسکا۔ عالمی مبصرین کے مطابق ملاقات کا اعلامیہ جاری نہ ہونا اس حساس معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ادھر اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے بھی صدر ٹرمپ نے کئی اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک پر بہت جلد 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا جبکہ یورپی یونین کو آئندہ دو روز میں ایک خط ارسال کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے درآمدی تانبے پر 50 فیصد نیا ٹیرف لگانے کا اعلان بھی کر دیا۔

ایٹمی خوف میں جکڑا اسرائیل: ارب پتی صیہونیوں کے زیرِ زمین لگژری بم شیلٹرز میں کیا کچھ ہے؟

چین کے حوالے سے امریکی صدر کا لہجہ نسبتاً نرم رہا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ واقعی اچھے تعلقات قائم ہو رہے ہیں اور ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے گفتگو بھی وقتاً فوقتاً جاری ہے۔

چین سے تعلقات میں بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت ہوتی رہتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہو چکے ہیں۔ تاہم روس کے حوالے سے انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی ولادیمیر پیوٹن سے حالیہ بات چیت اچھی نہیں رہی۔ صدر ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

روسی صدر پیوٹن سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے یوکرین کو کچھ دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے، جو واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کر سکتی ہے۔

نیویارک کے ممکنہ میئر ظہران ممدانی پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی کمیونسٹ شخص نیویارک کا میئر منتخب ہوا تو شہر پہلے جیسا نہیں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ بعض علاقوں کا انتظام وفاقی حکومت کے تحت خود سنبھال سکتے ہیں اور واشنگٹن ڈی سی کے انتظام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا کاری وار، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان، 5 فوجی ہلاک، 14 زخمی

’آج دوبارہ نیتن یاہو سے ملاقات ہوگی‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس اہم ملاقات میں غزہ کی سنگین صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو بھی مسئلہ غزہ کا حل چاہتے ہیں اور اسی لیے مسلسل مشاورت جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک پر بہت جلد 10 فیصد نیا ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکا میں درآمد ہونے والے تانبے پر 50 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین امریکا سے مسلسل بات کر رہی ہے اور آئندہ دو روز میں انہیں ایک خط ارسال کیا جائے گا۔

Read Comments