Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2025 11:17am

ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے

بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ اور نوشہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع بارکھان، زیارت اور خضدار میں تیز بارش متوقع ہے اور کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments