Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2025 08:41am

اسرائیل نے یمن میں حوثیوں پر بڑا فضائی حملہ کر دیا

اسرائیل نے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کو نشانا بنایا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کو نشانا بنایا۔ یمن کی الحدیدہ پورٹ پر دھماکے سنے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یمن میں الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کے علاوہ راس قطب اور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مسجد اقصیٰ ہماری ’ریڈلائن‘ ہے، ہر قیمت پردفاع کریں گے: حماس

دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وسطی اسرائیل کے علاقے جافا پر ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے حملے میں اسرائیل کی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد اسرائیل کے کئی حصوں میں سائرن بج گئے۔

Read Comments