غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد صرف ایک دن میں شہادتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 304 رپورٹ کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بربریت کے آغاز سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 418 ہو چکی ہے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی بدترین جارحیت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی بدترین جارحیت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید
ادھر خان یونس میں حماس اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ کئی اسرائیلی ٹینک تباہ کیے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
حماس کے عسکری ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے دشمن کی پیش قدمی کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اور کئی محاذوں پر شدید مزاحمت جاری ہے۔