Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2025 02:08pm

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات

اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ای سی او سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علییف کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اجلاس علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران آذربائیجان کی پاکستان کی حمایت پر صدر علییف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی ہر مشکل وقت میں آذربائیجان کا ساتھ دیا اور اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجانی صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

Read Comments