Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2025 10:11am

روسی صدر کے ساتھ بات چیت سے مایوسی ہوئی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کر کے مایوسی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ صدر پیوٹن رکنے والے شخص ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں روسی صدر جنگ کے خاتمے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور ان کی گفتگو کے دوران اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

ان کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ٹیرف معاملے پر آج سے ممالک کو خطوط بھیجے جارہے ہیں۔

روس یوکرین میں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا، پیوٹن کا ٹرمپ کو پیغام

امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا حماس جنگ بندی پر راضی ہوجائے گی جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں معلوم ہوجائے گا۔

ٹرمپ کے یہ بیان ایسے وقت میں آئے ہیں جب کیف میں روسی ڈرون حملوں میں شدت آئی، جس کے نتیجے میں جمعرات کی رات سے لے کر جمعہ کی صبح تک کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے، اور یہ حملہ 8 گھنٹے تک جاری رہا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیدیا

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ جمعہ کے روز یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بات کریں گے۔

Read Comments