Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2025 05:50pm

سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے

سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے، جس پر ٹریفک پولیس کی چاندی ہوگئی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے ہر چند ماہ بعد نیا فرمان جاری ہوجاتا ہے۔

کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیو جنیریٹ کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے نئے فیصلے نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت شہریوں کو ایک بار پھر پرانی پلیٹس تبدیل کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 1850کی نئی نمبر پلیٹ دے رہی ہے ، نئی نمبر پلیٹ مارکیٹ میں چھ سو روپے میں دستیاب ہے، کراچی: عوام کو لوٹنے کے لیے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہا ہے، ٹیکس دینے کے باوجود ان کو کوئی سہولیات فراہم کی نہیں کی جا رہی ہے۔

Read Comments