پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی۔ کانگریس رہنماوں نے مودی سرکار کو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریس کے میڈیا اور عوامی روابط کے سربراہ پون کھیرا نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کانگریس کی رہنما رینیکا چوہدری نے کہا کہ بھارتی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ چار دہشت گرد جو پہلگام حملے میں ملوث ہیں، ابھی تک کیوں آزاد ہیں؟
کانگریس رہنماوں نے مودی سرکار کو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مودی راج میں اقلیتیں نظرانداز، راہول گاندھی نے اہم مطالبہ دہرا دیا
ادھر کانگریس رہنما مود تیواری نے مودی سرکار کی ناکام سفارتی حکمت عملی پر کڑی تنقید ہے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس رہنما نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران کسی بھی ملک نے بھارت کی کھل کے حمایت نہیں کی۔ چین اور ترکیہ جیسے طاقتور ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
بھارتی سرمایہ کار ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور، مودی سرکار پھر بے نقاب
مود تیواری کا کہنا تھا کہ مودی کا اب کی بار ٹرمپ سرکار کا نعرہ بھی ناکام رہا۔ ٹرمپ نے آپریشن سندورکے دوران بھارت سے دوری اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے ثالثی کا دعویٰ کرکے پاکستان کو برابرکا فریق تسلیم کیا۔ مودی غیرملکی دوروں میں مصروف رہے، جن کا بھارت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔