پنجاب میں وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب چھٹی کے دوران ملنے والے الاؤنس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں عوامی نمائندوں کے قوانین بل 2025 منظور کر لیا گیا، جس کے تحت منسٹرز، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس ان کی مکمل تنخواہ کے برابر کر دیا گیا ہے۔
بل کے مطابق پنجاب منسٹرز سیلری، الاؤنس اینڈ پرولیجز ایکٹ 1975 میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت اب چھٹی کے دوران تنخواہ میں کٹوتی نہیں کی جائے گی اوراسپیکر پنجاب اسمبلی کو ایک ماہ کی چھٹی پر پوری تنخواہ دی جائے گی ۔ اسی طرح گزشتہ بل میں ڈپٹی اسپیکر کو ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی لیکن اب نئی ترمیم کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو مکمل تنخواہ یعنی 7 لاکھ 75 ہزار روپے چھٹی کے دوران بھی ملے گی۔
تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ناگزیر ہو چکی تھیں، موجودہ لیو الاؤنس پرانی تنخواہوں کے مطابق تھا۔
پنجاب میں حالیہ دنوں میں وزراء، اسپیکر اور دیگر عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا، جس پر تنقید بھی کی گئی۔ اب اسمبلی سے چھٹی کے دوران بھی مکمل تنخواہ دینے کے قانون کی منظوری نے ایک نیا بحث چھیڑ دیا ہے۔