وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج آذربائیجان کے شہرخانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔وزیرِ اعظم ای سی اوکے سربراہی اجلاس سے خطاب میں وہ عالمی و علاقائی چیلنجز، باہمی تجارت، پائیدار ترقی اور خطے میں رابطہ کاری کے فروغ پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
ای سی او اجلاس میں وزیراعظم کی گفتگو کا محور خطے میں اقتصادی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، توانائی کے شعبے میں اشتراک اور ٹرانسپورٹ کے رابطوں کی بہتری ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں ایران، ترکی، آذربائیجان، ازبکستان اور دیگر ممالک کے سربراہان شامل ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارتی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔