Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2025 08:05pm

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26ارکان کے خلاف ریفرنس تیار

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 اپوزیشن اراکین کے خلاف باضابطہ ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ تحریک انصاف نے بھی ریفرنس کا قانونی مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کہتے ہیں اسپیکر پریشرمیں ہیں۔ معاملے کا قانونی طریقے سے سامنا کریں گے۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے چھبیس ارکان کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا، یہ ریفرنس اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی بنیاد پر دائر کیا جائے گا۔ ریفرنس کے لیے سیکرٹریٹ نے ضروری دستاویزات جمع کرلیں۔

ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمرعطا بندیال کی جانب سے حمزہ شہباز کے خلاف دیے گئے فیصلے کا حوالہ بھی ریفرنس میں موجود ہے۔

تحریک انصاف کا ریفرنس کا قانونی مقابلہ کرنے کا اعلان

تحریک انصاف نے بھی ریفرنس کا قانونی مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھرنے کہا ہے کہ اسپیکر پریشر میں ہیں۔ معاملے کا قانونی طریقے سے سامنا کریں گے۔

اپوزیشن کے معطل اراکین نے بھی کہا کہ اسپیکر نے سوچے سمجھے بغیر یہ ریفرنس بھیجا ہے، یہ چاہتے ہیں ہم ان کی مرضی سے احتجاج کریں اور ریکوزیشن جمع نہ کروا سکیں۔ ہم ایسی ایم پی اے شپ کو ٹھوکر مارتے ہیں جو ترلے منتوں سے ملے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسمبلی اجلاسوں کے دوران شدید ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، جس پر حکومتی اراکین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Read Comments